سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے

فائل فوٹو


اسلام آباد:عدالتی ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری  کراچی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر وزیر اعلیٰ سندھ مراد مراد علی شاہ کے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی آصف علی زرداری کے ہمراء  موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی کراچی آمد کے بعد معالج سے مشورہ کیا جائے گا۔ طبیعت بہتر ہوئی تو بلاول ہاؤس منتقل کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تو آصف زرداری کو براہ راست ضیاء الدین اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

اس سے قبل آصف علی ذرداری کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹرمینل ون پر اپنے والد کا استقبال کیا۔ سابق صدر ٹرمینل ون کے لاونج میں

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات۔  کارکنان لاونج کے دروازے پر جمع  ہوگئے اور ی شدید نعرے بازی کی۔ کارکنان آصف زرداری کی گاڑی کے گرد جمع ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینیٹر شہزاد میمن نے جانب سے آصف ذرداری کی کراچی آمد پر تمام رہنمائوں اور جیالوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آصف ذرداری کی رہائی نے ثابت کردیا احتساب کے نام۔پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت پر جھوٹے مقدمے قائم کئے گئے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کیا ہے۔ کوئی آمرانہ طاقت پیپلزپارٹی کو نہیں ڈرا سکتی۔۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت جھوٹے مقدمات میں ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوگی۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے سابق صدر آ کی کراچی آمد پر بیان میں کہا کہ آصف علی ذرداری کی آمد سے جیالوں میں نیا جوش و ولولہ پایا جاتا ہے جیالے اپنے قائد کو خوش آمدید کہنے کے لئے بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغاسراج درانی پر بھی جھوٹے مقدمے تھے عدالت نے انکو ضمانت دی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنمائوں اور جیالوں کو آصف ذرداری کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ احتساب کا عمل مکمل طور پر مشکوک اور متنازعہ ہوچکا ہے۔

شاہ نے کہا کہ جھوٹے دعوے، بنا ثبوت کے پیپلزپارٹی قیادت کو پابندِ سلاسل رکھا گیا ہے۔ یپلزپارٹی نے آمرانہ طرزِ حکومت کے خلاف ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ حادثاتی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو جدوجہد کے ذریعے سے گھر بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں بہت جلد اس وزیر اعظم سے عوام کو نجات دلائیں گے۔
آصف علی زرداری کے قافلے کے شرکاء بلاول ہاوس پہنچنا شروع ہاگئے ہیں

اس سے قبل  آصف علی زرداری کی کراچی روانگی سے قبل اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ زرداری ہاؤس کے باہر سیکیورٹی اسکواڈ تیار کر لیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد احتساب عدالت نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے بدلے سابق صدر آصف زرداری کو رہا کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کر دیا گیا

رہائی کے وقت سابق صدر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیراعلاج تھے۔ اسپتال سے رہائی کے بعد زرداری سیدھے زرداری ہاؤس چلے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں