وزیراعظم نے میڈیا سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

بجٹ سے عوام کو ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے میڈیا سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار پر قدغن کی بات کرنے والوں کو بھی مذاکرات میں بلائیں گے۔ معاملات حل کرنے کے لیے کمیٹی میں فوکل پرسن کا کردار ادا کروں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان پل بننے جارہی ہے۔ پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو اب کوئی سودا بیچنے کا موقع نہیں ملے گا۔ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں سے کمیٹی پوچھے گی کون سی آزادی چھینی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ ملک میں میڈیا کواظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔ پاکستان میں اظہار رائے کو سلب کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہاہے۔اپوزیشن نے آزادی رائے کے حوالے سے غلط بیانی کی۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر پابندیوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں ہر شہری کوآزادی اظہار رائے کا حق ہے۔ ملک کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔ قومی مفاد پر ضرب لگانے والے اپنے مفاد کا تحفظ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے تمام سرکاری افسران کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کردی

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔معیشت کو تباہ کرنے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ڈالنے والے اپنی صحت کیلیے پریشان ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلیے سازگارماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ معاشی اعداد و شمار کہہ رہے ہیں معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ تمام عالمی ریٹنگ ایجنسیز معیشت میں بہتری کے اشارے دے رہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حسان اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کیلیے چھاپے مارے گئے ہیں۔ حسان اللہ نیازی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں