سندھ کے ہر تھانے میں راؤ انوار کی موجودگی کا دعویٰ

سندھ کے ہر تھانے میں راؤ انوار کی موجودگی کا دعویٰ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے شہر قائد سے منتخب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ پہلے تو ایک راؤ انوار کا نام سنا تھا اب تو سندھ کے ہر تھانے میں راؤ انوار موجود ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پورے سندھ میں فکس اٹ کے ذریعے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مہم چلائیں گے۔

قومی اسمبلی: فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے بل پر حکومتی اراکین تقسیم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک واقعہ پیش آیا کہ فکس اٹ کے رضاکار جب سڑک بنا رہے تھے تو پی پی پی کے لوگوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

عالمگیر خان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی سے وابستہ افراد نے ان کے تین کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ثبت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں پولیس مکمل طور پر سیاست زدہ ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ بہت مہربان ہیں، آئی جی سندھ کا دعویٰ

عالمگیر خان نے الزام عائد کیا کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور نیچے کا پورا عملہ پی پی پی کے ذاتی کارکنان لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فکس اٹ جب سڑک کی تعمیر کرتے ہیں تو ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں