پنجاب اسمبلی: قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ

پنجاب اسمبلی: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کو ان سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

جھوٹ اور نااہلی کا ٹائٹینک ڈوبنے والا ہے، حمزہ شہباز

ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں نیب نے درخواست دائر کی تھی کہ اسے حمزہ شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

نیب کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ نئے شواہد سامنے آنے کے بعد حمزہ شہباز شریف سے بے نامی کمپنیوں کے خلاف انویسٹی گیشن کرنی ہے لہذا جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کی۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد نیب کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔


متعلقہ خبریں