عالمی اردو کانفرنس: حکومتیں قیام امن کو یقینی بنائیں، اہل فکر و دانش کا مطالبہ

عالمی اردو کانفرنس: حکومتیں قیام امن کو یقینی بنائیں، اہل فکر و دانش کا مطالبہ

کراچی: ممتاز دانشوروں، مفکروں، ادبا اور شعرا نے اپنی اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ اور قیام امن کو یقینی بنائیں کیونکہ ہماری دنیا خوف و دہشت اور ظلم کے گھیرے میں ہے۔

عالمی اردو کانفرنس: طرز احساس بنیادی طور پر ایک ردعمل ہے، یاسمین حمید

ہم نیوز کے مطابق اردو زبان سے تعلق رکھنے والے بلند قامت تخلیق کاروں نے یہ مطالبہ متفقہ طور پر منظور کردہ قراردادوں میں کیا۔ چار روزہ 12 ویں عالمی اردو کانفرنس کے اختتام پر 9 قراردادیں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی احمد شاہ نے پیش کیں جو متفقہ طور پر منطور کر لی گئیں۔

قراردادوں میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں انتہا پسندی اور استحصال کی صورتحال کو مسترد کرتے ہیں اور ایک آواز میں امن پسندی کے فروغ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شرکائے کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی فوری بحالی اورمظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایوارڈ ملنے پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں، افتخار عارف

12 ویں عالمی اردو کانفرنس کے شرکا نے پاکستان اور بھارت کے ادبا، شعرا اور فنکاروں کے لیے ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں پولیس رپورٹنگ سے استشنیٰ دیا جائے۔ شرکائے کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کتب کی ترسیل کو آسان بنایا جائے اور دونوں ممالک کی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ قیام امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

احمد شاہ کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ادبا، شعرا، فنکاروں اور اہل علم و فکر کے درمیان مضبوط روابط ہونے چاہئیں۔ قرارداد میں اس بات پر اصرار کیا گیا کہ مختلف ممالک کے اہل قلم کی انفرادی و اجتماعی ملاقاتوں کو یقینی بنانے کے لیے ویزوں کے حصول میں آسانی پید ا کی جائے اور آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق شرکا نے ایک قرار داد میں زور دیا کہ پورے ملک میں ایک ہی تعلیمی نظام رائج کیا جائے تاکہ ہر طبقے کے افراد کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں۔

عالمی اردو کانفرنس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ موجودہ نصاب تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے عین مطابق ہو۔ شرکا نے زور دیا کہ حکومت ایسے اقداامات اٹھائے جو نوجوانوں کے دلوں میں ثقافتی ورثے کا افتخارپیدا ہو سکے۔

امید ہے سیاستدان، ادیبوں سے سیکھیں گے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

12 ویں عالمی اردو کانفرنس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ ذرائع ابلاغ میں زبان کی درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہماری تہذیبی و اخلاقی اقدار کی پاسداری ہو سکے۔


متعلقہ خبریں