ایف آئی اے: سات اعلیٰ افسران کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد

پشاور، ایف آئی اے کی کارروائیاں، کرنسی مارکیٹ سیل، کروڑوں روپے برآمد

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سربراہ کی تبدیلی کے فوراً بعد سات ٰدیگر اعلیٰ افسران کے بھی تبادلے کردیے گئے ہیں۔

پانامہ کیس: جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے نامزد کرنے کے بعد گریڈ 20 کے نصف درجن اور گریڈ 19 کے ایک اعلیٰ افسر کے بھی تبادلے کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دینے والے ساتوں افسران کی ذمہ داریاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جن افسران کے تبادلے ایف آئی اے سے کیے گئے ہیں ان میں گریڈ20کے وصال فخر سلطان، محمد وقار عباسی، محمد طارق چوہان، اختر حیات، عرفان علی بلوچ اور فیصل علی راجہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے افسر عمر ریاض کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں۔

ایف آئی اے کے ’خصوصی سیل‘ نے کارروائیوں کا آغاز کردیا

ہم نیوز سے بات چیت میں ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں