پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Petrolium price

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 113.99 روپے ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 رپے 40 پیسے فی لیٹر، لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 90 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 83پیسے فی لیٹر کمی کی سمری بھجوا دی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 125.01  روپے ، لائیڈ ڈیزل آئل کی قیمت 82 روپے 43 پیسے فی لیٹر،  مٹی کے تیل کی قیمت 96 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

واضح رہے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم ،وزارت خزانہ کے مشورے سے کرے گی جس کے بعد وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔ سمری منظور ہونے کی صورت میں یکم دسمبر سے نئی قیمتوں کی اطلاق ہو گا۔


متعلقہ خبریں