جے یو آئی کے پلان بی کے تحت مظاہرے ختم کیے جانے کا امکان

۔—رائٹرز فائل فوٹو۔


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں جاری مظاہرے آج ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مظاہرے ختم کرنے کا حتمی فیصلہ آج ہونے والے رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

ان کے مطابق ملک بھر میں جاری مظاہروں سے عوام کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرے ختم ہونے کہ بعد بھی حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اس سے قبل نوشہرہ میں دھرنے کے شرکاء نے میت لے جانے والوں کو بھی راستہ نہیں دیا گیا اور ایمبولینس کو بھی روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پلان بی کا پانچواں روز، متعدد شاہراہوں پر دھرنے جاری

غم سے نڈھال والد اپنے کمسن بچے کو ہاتھ میں اٹھا کر پیدل اسپتال لے جانے لگے۔ شہریوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو تکلیف میں ڈالنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے یو آئی ف  کے مظاہرین عوام پر رحم کریں اور سڑکیں کھول دیں۔


متعلقہ خبریں