’نوازشریف واپس آئیں گے‘

’نوازشریف واپس آئیں گے‘

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید اور خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف صحتیاب ہوکر جلد واپس آئیں گے۔

لاہور ایئرپورٹ پر نوازشریف کو روانہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت آج بھی خراب تھی لیکن ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کردیا ہے۔

خرم دستگیر نے بتایا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد کے مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نوازشریف کے قریبی ساتھی بھی ان کے ہمراہ ہیں جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدن، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزرشید نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی ریلیف ملنا چاہیے کیوں کہ انہوں نے پانچ سالوں میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر ان کو گرفتار کیا جاتا۔

پرویزرشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے پانچ سال قوم کی خدمت کی اور ویسے بھی پوری دنیا میں سابق صدور کا پروٹوکول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز، خواجہ برادران، شاہد خاقان عباسی اور دیگر لیگی رہنماوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں