آصف زرداری کی صحت پر سراج الحق کا اظہار تشویش: بلاول بھٹو سے بات چیت

بلاول بھٹو کو سراج الحق نے اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ روا رکھے گئے حکومتی رویے کو باعث تشویش قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیاب کرے۔

آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا، بلاول بھٹو کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت کی خرابی کی خبروں پہ تشویش ہے۔ انہوں نے پی پی پی کے شریک چیئرمین کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سابق صدر پاکستان کی خیریت دریافت کی۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کو انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت لینے سے انکار کردیا ہے جب کہ دوسری جانب ان کے ذاتی معالج کو بھی ان تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

103 دن کا کرفیو: سراج الحق نے حکومت سے کشمیر کی طرف مارچ کرنے کا مطالبہ کر دیا

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق ہونے والی گفتگو میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں