’سندھ حکومت کے پاس سات لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے‘


کراچی: وزیر خوراک سندھ ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس سات لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم پاسکو سے بھی لے لی ہے۔

وزیر خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ مزید تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کے لیے آج معاہدہ کیا جارہا ہے۔ پانچ سے پانچ سے سات روز میں گندم کی قیمتیں مارکیٹ میں کم ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کے فور منصوبہ وفاق نے خود بند کیا، وزیراعلیٰ سندھ

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مل مالکان کے خلاف کمشنرز کو کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ گندم کی اسمگلنگ روکنے لیے بین الصوبائی بارڈر بھی سیل کردیئے ہیں۔

وزیر خوراک سندھ  نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے مصنوعی بحران پیدا کیا۔ محکمہ خوراک کے پاس اس وقت ستائیس ارب سےزائد مالیت کی گندم موجود ہے۔


متعلقہ خبریں