پاکستان اور ایران نے مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، جواد ظریف


اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستان کے خصوصی دورے کے دوران اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ایرانی رہنما نے تسلیم کیا کہ پاکستان اور ایران کو سیکورٹی کے مشترکہ چلینجز کا سامنا ہے۔ ان کا ملک کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار ہے۔

پاک ایران تجارت کا ذکر کرتے ہوئے مہمان رہنما کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم مزید بڑھے گا۔ پاک ایران دوستی کو 70 برس گزر چکے ہیں۔

آئی ایس آئی ایس نامی ادارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی، غربت کی وجہ سے بڑھی ہے۔

جواد ظریف آج صبح 30 رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق جواد ظریف کے دورے کا مقاصد پاکستان کے ساتھ سیکورٹی معاملات سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں