دادو ضمنی انتخاب:پیپلزپارٹی کے امیدوار صالح شاہ نے میدان مارلیا

انتخابی عملے کے لیے الیکشن کمیشن کا نیا ضابطہ اخلاق جاری | urduhumnews.wpengine.com

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی پر مشتمل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 پرآج ہونے والے  ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدور صالح شاہ نے میدان مارلیا ہے۔ 

158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی امیدوار سید صالح شاہ  جیلانی نے 42 ہزار 254 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی آئی امیدوار امداد لغاری 25 ہزار 555 ووٹ حاصل کر سکے

واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور 4 آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔

پیپلز پارٹی نے مرحوم ایم پی اے غلام شاہ جیلانی کے بیٹے پیر صالح شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیا تھا ۔ صالح شاہ جیلانی اور تحریک انصاف کے امداد حسین لغاری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ بتایا جارہاتھا۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صالح شاہ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 86 دادو 4 جوہی کے 158 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جوبغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

پولنگ کے دوران فوج اور رینجرز کے 1100 جوان اور پولیس کے 1300 اہل کار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دادو میں ضمنی انتخابات: بلاول نے فوج کی تعیناتی پر پھر اعتراض کردیا

ایس ایس پی دادو کے مطابق حلقے میں 158 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 انتہائی حساس اور 62 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں آج ضلع دادو بھر میں عام تعطیل تھی۔


متعلقہ خبریں