اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 80 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 358 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کواسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغٓاز35 ہزار 277 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 608 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں 31 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی تاہم بعد ازاں 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 80 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 358 پوائنٹس پر ہوا۔
کاروبار میں مسلسل بہتری کے باعث سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور سرمایہ کاری میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 169,453,700 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,495,811,903 بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیربرائے ریونیو
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔