کراچی: رقوم کی ادائیگیوں میں اسانی پیدا کرنےاور ترسیلات زر کو بہتر بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نیشنل پےمنٹ سسٹم اسٹریٹجی کا افتتاح کردیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ نئے نیشنل پے منٹ سسٹم سے ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔
رضا باقر نے بتایا کہ نان بینک ای منی اداروں کو جلد لائسنس جاری ہوں گے۔ مائیکرو پے منٹ گیٹ وے بنارہے ہیں۔ نئی کمپنیوں کی شناختی ڈیٹا بیس تک رسائی آسان بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خواتین کے بنک اکاؤنٹس سے متعلق گورنراسٹیٹ بنک کا انکشاف
عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے اس موقع پر کہا کہ لین دین بینکاری نظام کے ذریعے ترقی ممکن نہیں، نئے نظام سے ترسیلات زر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے چھوٹے کاروبار کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی پریزینٹیشن میں نئے اقدامات کی ڈیڈلائن نہیں دی گئی، امید ہے چھ ماہ میں نئے اقدامات مکمل ہو جائیں گے۔