ہری پور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو سینٹرل جیل ہری پور سے رہا کردیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق ان کے استقبال کے لیے پارٹی کارکنان جیل کے باہر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد مفتی کفایت اللہ اسلام آباد دھرنے میں جائیں گے۔ جے یو آئی (ف) رہنما کے گلے میں ہار پہنائے گئے۔
گزشتہ ہفتے سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے صبح چار بجے گرفتار کیا گیا تھا جو نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے۔
ان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔