اسلام آباد: الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا کے حکم نامے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیمراکےحالیہ اقدامات غیرقانونی ہیں۔
ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ آئین کاآرٹیکل 19تمام شہریوں کواظہاررائےکی آزادی دیتاہے،پیمرانےمیزبانوں اورٹاک شوزکےانعقادپرناقابل قبول پابندیوں کامطالبہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ حکم غیرقانونی ہے جو واضح طورپرپیمرامینڈیٹ سےتجاوزہے،یہ اقدام پاکستان میں آزادمیڈیاکودبانےکی ایک اورکوشش ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ فوری طورپریہ آرڈرواپس لیاجاناچاہیے۔
ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ریاست کےریگولیٹرزکےتمام قوانین اوراقدامات آئین کےمطابق ہوناچاہئیں ،پیمراکاحکم اس قانون سےتجاوزکرتاہےجوقانون کےتحت مناسب پابندیوں کوسمجھاجاتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:اظہار خیال پر قدغن: اسد عمر کی پیمرا پر شدید تنقید
انہوں نے کہا کہ پیمراکاتازہ ترین حکم صحافت کےاصولوں کےخلاف ہے،ٹاک شوزکےدائرہ کارکوبلاجوازمحدودکرکےناظرین کورائےسےروکنےکی کوشش ہے۔