ملتان سلطانز کا دفاعی چیمپئنز کو بڑا ہدف


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے آغاز میں پشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بنائے۔

سلطان اوپنرز احمد شہزاد اور سنگا کارا میدان میں آئے تو پہلی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے، تاہم دونوں بلے باز بڑی اننگ نہ کھیل سکے۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنگا کارا تھے جو 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ گری تو ٹیم کا مجموعی اسکور 107 تھا۔

اوپنر احمد شہزاد 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک ملتان کی جانب سے آؤٹ ہوئے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔ کپتان صرف 13 رنز کی اننگ کھیل سکے۔

صہیب مقصود نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ انہوں نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چھکے اور چار چوکے اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

کیرن پولارڈ بھی 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اعزاز کا دفاع کرتی پشاور زلمی کی ٹیم بالنگ فیلڈ میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ عمید آصف اور لیام ڈاؤسن ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو سکے۔


متعلقہ خبریں