لیکچرار کی خودکشی کا معاملہ: انکوائر کمیٹی نے ایم اے او کالج کے پرنسپل کو ہٹانے کی سفارش کردی


لاہور: ایم اے او کالج کے لیکچرار افضل محمود کی خودکشی کی تحقیقات کرنے والی چار رکنی کمیٹی  نے کالج کے پرنسپل  فرحان عبادت کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ  کے وائس چانسلر زکریا ذاکر کی زیر نگرانی کام کرنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ محکمہ ہائیرایجوکیشن کو موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے  ایم ا و کالج کے پرنسپل فرحان عبادت کو لیکچرار افضل محمود کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق پرنسپل فرحان عبادت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم اے او کالج کے لیکچرار کی خودکشی کا معاملہ: حکومت نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

ذرائع نے ہم نیوز بتایا کہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کالج ایم او کالج  کے پرنسپل فرحان عبادت کو جلد عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایم او کالج کے لیکچرارافضل محمود نے ہراساں کیے جانے کے جھوٹے الزام کی انکوائری رپورٹ شائع نہ کرنے پر خودکشی کر لی تھی ۔

لیکچرار افضل محمود پر طالبات نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم پروفیسر ڈاکٹر عالیہ کی سربراہی میں کام کرنے والی یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے استاد کو بے گناہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں