نواز شریف کو لاحق مرض تشخیص ہوگیا

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا (آئی ٹی پی) تشخیص ہوا ہے جو کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یہ مختصر مدت کی بیماری ہوتی ہے جو عموماً چھ مہینے تک رہتی ہے اور علاج سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کا علاج شروع کردیا گیا ہے اور انہیں ایمیونوگلوبلن انجیکشن لگائے جارہے ہیں۔

ماہر امراضِ خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کے مطابق اس مرض میں اپنے ہی جسم کے خون کے خلیوں کو کھانا شروع کر دیتا ہے تاہم زیادہ تر مریض علاج سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ 48 سے 72  گھنٹوں کے دوران پلیٹ لیٹس شروع ہوجانی چاہیے۔

ماہر امراضِ خون کا کہنا تھا کہ آئی ٹی پی کی یقینی تشخیص کے لیے بون میرو کا ٹیسٹ ضروری ہے تاکہ یہ تصدیق ہوجائے کہ انہیں خون کی کوئی اور بیماری نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں