مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف میں 18 اکتوبر کو ملاقات ہوگی

مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف میں 13 اکتوبر کو ملاقات ہوگی

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 18 اکتوبر کو مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان شہباز شریف کو آزادی مارچ کے حوالے سے اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور دیگر جماعتوں سے ہونے والی بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف حکومت کی طرف سے آزادی مارچ میں ممکنہ رکاوٹوں کے مقابلے پر بھی بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے مطالبات کے حوالے سے بھی دونوں رہنماؤں میں بات چیت ہوگی۔

آزادی مارچ کے انتظامی امور کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی حمایت مسلم لیگ نواز بھی کرچکی ہے۔

ادھر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی پی پی کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

پی پی پی سیکرٹری جنرل نئیر بخاری کو رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے ٹیلیفون کیا۔

جے یو آئی ف کے وفد میں مولانا غفور حیدری، اکرم درانی اور دیگر رہنماء شامل ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے نئیر بخاری، مصطفٰی نواز کھوکھر اور قیوم سومرو موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات نئیر بخاری کی رہائش گاہ پر ہوگی جس کے دوران آزادی مارچ سمیت دیگر سیاسی امور پر مشاورت ہوگی۔


متعلقہ خبریں