اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کالج کی انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا۔
Prince William & wife Kate Middleton visit Govt Girls High School University Colony.
The royal couple mingled with the students.
School administration brief the British couple about the working of school.#RoyaltourPakistan#RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/X22fwtKPje— PTV World (@WorldPTV) October 15, 2019
واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے تھے ۔ یہ شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا 13سال بعد اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔
اسلام آباد میں نور خان ائر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔
ائر پورٹ آمد پر برطانوی شاہی جوڑے کو ریڈ کارپٹ سلامی دی گئی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں میں بھی شرکت کرے گا۔
اکتوبر14 سے 18 تک پاکستان میں قیام کرنے والے شاہی مہمان ماحولیاتی تبدیلیوں پر پاکستانی عوام کے رد عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔
برطانوی مہمانوں کو پاکستان میں ماضی اورآج کے چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی۔
شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن حکومتی رہنماوں، کاروباری اورخیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔