کابل بم دھماکے میں تین افراد ہلاک


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ امادای کارکنوں کے مطابق اسپتال میں منتقل کیے گئے چار زخمیوں میں سے دودم توڑ چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعاد تین ہوگئی ہے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان نصرت رحیمی نے تصدیق کی تھی کہ سانحے میں چارشہری زخمی ہوئے ہیں جب کے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بم دھماکے میں ایک شہری بھی جاں بحق ہوا لیکن حکموتی سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

افغان ٹی وی چینل کے مطابق دھماکہ شہر کے مضافاتی علاقے قیبل بائی میں ہوا ہے۔

دھماکے کا ممکنہ ہدف وہاں سے گزرنے والے ایک غیر ملکی قافلہ بتایا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی جنوری 2018 میں کابل میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک ایمبولینس کو پولیس چوکی کے قریب اڑا دیا گیا تھا۔ جس میں 95 افراد ہلاک جب کہ 158 زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ شہر کے وسط میں واقع محفوظ زون میں ہوا تھا۔

اس علاقے میں سرکاری، یورپی یونین کے دفاتر، غیر ملکی سفارت خانے اور کابل پولیس کا صدر دفتر بھی موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ حملے میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں