‘ ترقی یافتہ ممالک کو فضل الرحمان اور خادم رضوی سے نہیں نمٹنا پڑتا’

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک خوش قسمت ہیں انہیں مولانا فضل الرحمن اور خادم رضوی جیسے لوگوں کو ڈیل نہیں کرنا پڑتا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سائنس پر بات کرنا مشکل ہے اور2019 میں وزیر سائنس کو دوربین سے چاند دیکھنے کے مشورے دیے جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے تقریب کے دوران جہلم میں ایشیا کا سب سے بڑا بائیو سائنس پارک بنانے کا دعوی بھی کیا۔

خیال رہے اس سے قبل چوہدری گھریلو استعمال کے لیے چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنانے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک گیزر کے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنایا ہے جو نامیاتی کچرا دان کے طور پر کام آئے گا۔

یونٹ کی قیمت تقریباً 35 ہزار روپے ہے جو 5 سے 6 افراد والے خاندان کی ضرورت کے لیے گیس پیدا کر سکے گا۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پانی کی اے ٹی ایم متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ عام آدمی کو تقریباً ایک روپے فی لیٹر صاف پینے کا پانی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوپدری نے کہا کہ ہر تحصیل میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ لگائے جائیں گے جہاں پانی کی کوالٹی کسی بھی برانڈڈ بوتل والے منرل واٹر سے کم نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں