کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک اور کامیابی اپنے نام لکھوا لی


دبئی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

گلیڈی ایٹرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم میدان میں آئی تو  چار وکٹوں کے نقصان پر18ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

کوئٹہ کی طرف سے کیون پیٹرسن 48 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اسد شفیق 22، شین واٹسن 13، عمر امین چھ، محمد نواز 25 اور سرفراز احمد سات رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں یونائیٹڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز میں لیوک رونکی اور چیڈوک والٹن  میدان میں آئے اور پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ میں صرف 13 رنز بنائے۔

پہلی وکٹ چیڈوک والٹن کی گری جو 8 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سےلیوک رونکی ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آصف علی چھ۔، ڈومینی 14، مصباح الحق 22، فہیم اشرف 21، حسین طلعت نو اور شاداب خان تین رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

کوئٹہ کی طرف سے انور علی، راحت علی، جان ہیسٹنگ، حسن خان اور شین واٹسن ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں