کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو ایسا بٹھائیں گے کہ ان کا دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا۔
سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھنے آرہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا صاحب بیٹھنے کے لیے آئیں، ایسا بٹھائیں گے کہ مولانا فضل الرحمن کا دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’حکومتی وزیر جے یو آئی کیساتھ ملے ہوئے ہیں‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے نہیں ڈرتے، مولانا فضل الرحمن کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اوراٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو گھر بھیج کر دکھائیں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ وہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جو اداروں سے تصادم کا سبب بنے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کیساتھ کسی بات پر ڈیل نہیں کریں گے اور اب ان کو گھر جانا ہوگا۔