بھارتی دراندازی سے رواں سال 18 افراد شہید 65 زخمی ہوئے، دفتر خارجہ

'رواں سال بھارت نے 400 سے زائد مرتبہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی'


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجاً بھارتی ہائی کمیشن جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔

بدھ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت نے گزشتہ ماہ آٹھ افراد کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن سے احتجاج کیا ہے۔ جے پی سنگھ کو دو معصوم افراد کی شہادت پر طلب کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق رواں سال بھارت نے 400 سے زائد مرتبہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور 65 زخمی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی طرف عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں