لاہور تعلیمی بورڈ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب


لاہور: وزیراعلیٰ ای یوتھ پروگرام کے تحت لاہور تعلیمی بورڈ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے آخری مرحلہ میں پانچ سو طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کے مطابق لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

میٹرک کے گزشتہ  امتحانات میں 91 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پرلیپ ٹاپ دیا گیا۔

وزیراعظم ای یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن  لیلیٰ خان کے مطابق 2020ء تک ملک بھر میں باصلاحیت اور مستحق طلبہ میں پانچ لاکھ لیپ ٹاپ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائیں گی۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں چیئرپرسن لیلیٰ خان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے طلباء میں سیکھنے کی استعداد کو بہتر بنانا ہے۔

لیلیٰ خان نے کہا تھا کہ 2014ء میں شروع ہونے والی لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں