پاور لومز انڈسٹری تباہ حالی کا شکار


ملتان: آل پاکستان پاور لومز ایسویسی ایشن  نے انڈسٹری کی تباہی کے خلاف 14 نمبر چونگی پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادی۔

احتجاج کرنے والے شرکاء کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے پاور لومز انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی، گی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے  کر کے پاور لومز انڈسٹری کی بندش کی راہ ہموار کردی ہے۔

احتجاج میں شریک ورکرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے بڑی صنعتوں کو ریلیف دیا ہے جبکہ دوسری جانب پاورلومز کو بند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹی صنعتوں کی ترقی اور کاروباری حضرات سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ

صدر آل پاکستان پاور لوم ایسوسی ایشن خالق قندیل انصاری کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاور لومز بند ہونے سے مالکان اور ورکرزبے روزگار ہوگئے ہیں۔

شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ پاور لومز اور دیگر چھوٹی  صنعتوں کے لئے سستی گیس اور بجلی کا اعلان کرے۔


متعلقہ خبریں