لاہور: لاہور ہائی کورٹ سے ملزم کی فرار کی کوشش مدعی نے ناکام بنادی۔جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پیر کو پیش آنے والے واقعہ میں لاہور ہائی کورٹ میں ملزم نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔
مدعی خالد نے ملزم کو فرار ہوتے دیکھا تو بھاگ کر پکڑلیا، اس دوران دونوں عدالت کے باہر دست گریباں ہوگئے۔
عدالت کی سیکیورٹی کے لئے تعینات اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ملزم رانا افتخار پر ساڑے بارہ لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔ ملزم نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرار کی کوشش کی تھی۔
قبل ازیں سماعت کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے ملزم رانا افتخار کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
مدعی نے عدالت سے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم پیسے واپس کرنے کے لیے ٹال مٹول کررہا ہے۔