پی ایس ایل 3 میچ 6: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ – لائیو اسکور


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے چھٹے میچ میں اتوارکو ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے چھٹے میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کرے گا۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔

عمران طاہر نے گیارہویں اوور کی دوسری اور تیسری گیند پر آصف علی اور آندرے رسل کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بالر عمران طاہر نے 63 کے مجموعی اسکور پر لگاتار دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

تیسری وکٹ 47 کے مجموعی اسکور پر گری۔ والٹن 28 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

صاحبزادہ فرحان نو رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند کا شکار ہوئے۔

114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ یونائیٹڈ اوپنر لیوک رونکی بغیر کوئی رن بنائے سلطانز بالر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے چھٹے میچ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے114  رنز کا ہدف دیا ہے۔

سلطانز کی پوری ٹیم 19.5اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ساتویں بلے باز سیف بدر آٹھ رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پولارڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے مجموعی اسکور میں دس رنز کا اضافہ کیا اور آندرے رسل کی ہی گیند کا شکار ہو گئے۔

کیرن پولارڈ نے کپتان شعیب ملک کے ساتھ مل کرمزاحمت کی کوشش کی۔ 85 کے مجموعی اسکور پر کیرن پولارڈ، آندرے رسل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

چوتھے کھلاڑی احمد شہزاد آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 31 تھا۔ شہزاد 11 رنز بنا کر اسٹیون فن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

صہیب مقصود صرف ایک رن بنا سکے۔ صہیب محمد سمیع کی ہی گیند پر رومان رئیس کو کیچ پکڑا کر میدان سے چلتے بنے۔

ڈیوائن براوو میدان میں آئے اور چھ رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنگاکارا تھے ۔ اوپنر کھلاڑی چھ رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے دو میچوں کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن 8 کے مجموعی اسکور پر ہی لڑکھڑا گئی۔

سلطان بلے باز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔

میچ کے آغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔


متعلقہ خبریں