وزارتِ ریلوے نےچیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کر دیا


لاہور:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی منظوری کے بعد وزارتِ ریلوے نےچیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلوے تعینات کر دیا ہے۔  شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے گریڈ 21کے آفیسر اعجاز احمد بریڑوکو چیف ایگزیکٹوآفیسر تعینات کردیا گیاہے ۔پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس میں سینیئرجنرل مینیجر عہدہ بھی انہی کے پاس ہوگا۔ 

اعجاز احمدبریڑونے 15اکتوبر1989 کو بطوراسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ملتان سے اپنی سروس کا آغاز کیا۔

بعدازاں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سمیت مختلف شعبوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

اعجاز احمد بریڑو  اس سے پہلے ایڈیشنل جنرل مینیجر مکینیکل اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر اور  سینیئرجنرل منیجر اعجاز احمد بریڑو کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

واضح رہے کہ یہ عہدہ محمد آفتاب اکبر کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا  تھا۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرو سینیئرجنرل مینیجر اعجاز احمد بریڑو آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: جولائی میں وزارت ریلوے کو بڑا جھٹکا، 20کروڑ روپے کا نقصان


متعلقہ خبریں