دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے چوتھے میچ میں ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے چوتھے میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس ذیل میں فراہم کرے گا۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔
اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ فہیم نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔
آندرے رسل نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن گیارہ کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
شاداب خان کی وکٹ ابتسام خان نے حاصل کی۔ لیگ اسپنر دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آصف علی کا ساتھ دینے والے افتخار احمد ٹیم کی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے جورڈن کی گیند کا شکار ہو کر پویلین پہنچ گئے۔
عمید آصف کی بالنگ کا چوتھا شکار حسین طلعت بنے۔ جو صرف دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آصف علی میدان میں آئے تو اوپنر بلے بازوں کی دیکھا دیکھی عمید آصف کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ تھمایا اور چلتے بنے۔
OUT! 1.2 Umaid Asif to Chadwick Walton
Watch ball by ball highlights at https://t.co/NmzihKUpqW#IUvPZ #HBLPSL #YellowStorm #HumZalmi #Cricingif pic.twitter.com/unuTQSsOtC— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 24, 2018
دوسری وکٹ گری تو ٹیم کا مجموعی اسکور 16 تھا۔ رونچی تین رنز بنا کر عمید آصف کی ہی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
1 15 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کے 177 رنز کے ہدف کے جواب میں یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
زلمی ٹیم 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔
وہاب ریاض 20ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری۔ مڈل آرڈر بلے باز صرف چار کے انفرادی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ڈیرن سیمی میدان میں آئے تو مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔زلمی کپتان نو رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار ہوئے۔
زلمی کی جانب سے تیسری وکٹ ڈیوائن اسمتھ کی گری۔ اسمتھ 30 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر انہیں کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔
تمیم اقبال 39 کے انفرادی اسکور پرآندرے رسل کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
OUT! 12.6 Andre Russell to Tamim Iqbal
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ho1TQeBtzk#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/GxbWHYcjh3— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
تمیم اقبال اور ڈیوائن اسمتھ نے 30 گیندوں پر 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
کامران اکمل 69 کے مجموعی اسکور پر سمیت پاٹیل کی گیند پر والٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
OUT! 7.3 Samit Patel to Kamran Akmal
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ho1TQeBtzk#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/cb6oftfRLc— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
کامران اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سےنصف سنچری کی۔
اوپنر کامران اکمل نے دھواں دھار نصف سنچری مکمل کی۔
اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے بلند و بالا چھکے کی مدد سے اپنی ٹیم کے پہلے پچاس رنز مکمل کئے تو چھٹے اوور کا کھیل جاری تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔