سابق رکن  پنجاب اسمبلی پروین سکندرگل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی


لاہور: سابق رکن  پنجاب اسمبلی پروین سکندرگل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہےجس میں بتایا گیاہےکہ  مقتولہ کو سر پر ضرب لگا کر قتل کیا گیا۔

چندر روز قبل لاہور میں نصیر آباد کے علاقے میں مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے  کا انکے گھر میں قتل ہوا تھا۔ پولیس کو مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پروین سکندر گل کی موت سر پر ضربیں لگنے کی وجہ سے ہوئی، سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کئے گئے، مقتولہ جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں،، ملزموں نے قتل کے بعد مقتولہ کے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی

پولیس کے مطابق پروین سکندر کے قتل سے پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں ان کے گھر میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں وہ خود واقعے سے متعلق بتاتی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مقتولہ کی قتل سے چند گھنٹے قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔

ویڈیو میں پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ پردہ اٹھاتے ہوئے گھر میں ہونے والی وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

سابقہ ایم پی اے پروین گل نے وڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں چوری کی چار وارداتیں ہوئی ہیں۔ نامعلوم چور چار وارداتوں میں 35 ہزار ڈالر ، 2 لاکھ نقدی اور لائینسی اسلحہ لوٹ کر گئے  ہیں۔

پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر کا نقشہ بھی بتایا اور نامعلوم چوروں کے اسکے کمرے میں آنے والے راستوں کی بھی نشاندہی کی ۔انہوں نے وڈیو میں انکشاف کیا کہ چوروں نے سوتے ہوئے کٹر سے جیب کاٹ کر 22 ہزار روپے نکالے ۔

وڈیو میں انہوں  نے گھر میں داخل ہونے والے دروازے پر لاک نہ ہونے کا بھی اشارہ دیا اوردیوار میں موجود اے سی کے سوراخ کی بھی نشاندہی کی  اور بتایا کہ  اے سی کے سوراخ کو بند کرنے کے لئے فریج لگا رکھی تھی۔

مقامی پولیس افسر سرفراز اسلم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ  مقتولہ پرین سکندر گل چوری کی وارداتوں کی خود تفتیش کررہی تھیں ۔  انہوں  نے چور کو پکڑنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ۔

واضح رہے کہ چندر روز قبل خاتون رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کر دیا گیا تھا، پروین سکندر گل سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں  مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی تھی۔

پولیس  کہنا ہے کہ نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پروین سکندر گل کو قتل کیا، بھائی صابر گل نے کمرے کے دروازے توڑ کر ان کی لاش نکالی، مقتولہ کے ہاتھ اور پاوں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔

مقتولہ کے بھائی صابر گل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ  پہلے کبھی نہیں ہوا کہ انکا فون بند ہو جب میں نے  دروازے  کوتوڑ کر دیکھا تو وہ اندر مردہ حالت میں تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر قانون پنجاب اور سابق ایم پی اے آمنہ الفت مقتولہ کے گھر پہنچ گئے، راجہ بشارت نے متعلقہ اداروں کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

سابق ایم پی اے آمنہ الفت نے کہا کہ  سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین اخترکافی دنوں سے پریشان تھیں انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر سےچوری کی وارداتیں بھی ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مقتولہ ایم پی اے کی چند گھنٹے قبل ریکارڈ کی گئی وڈیو منظر عام پر آگئی


متعلقہ خبریں