وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کا طیارہ حافظ آباد سے لاہور واپسی پر پرندے سے ٹکرا گیا جس کے باعث اسے معمولی نقصان پہنچا۔

طیارے کو ہنگامی لیڈنگ کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ اتار لیا گیا ہے۔

اس سے قبل سردار عثمان بزدار آج حافظ آباد پہنچے اور وہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122 اور ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ پروگرام کا افتتاح کیا۔

پروگرام کے تحت سندھواں تارڑ تا بلونو براستہ موگی 8.3 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

”نیا پاکستان منزلیں آسان“ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 15 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے دیہات میں مجموعی طور پر 1236 کلومیٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں