ترقیاتی اداروں سے متعلق شہریوں کی شکایات کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

PM OFFICE

نگران وزیر خزانہ کی دوڑ میں بڑا نام شامل


اسلام آباد: عوامی شکایات کے بہتر حل کی جانب وفاقی حکومت کا اہم اقدام سامنے آیاہے۔ وفاقی حکومت نےترقیاتی اداروں ( ڈویلپمنٹ اتھارٹیز) سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ہے۔ 

وزیراعظم آفس اسلام آباد کی طرف سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق شہریوں کی شکایات براہ راست وزیراعظم آفس مانیٹر کرے گا۔

وفاقی حکومت نے سٹیزن پورٹل سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے ایل ڈی اے، سی ڈی اے، پی ڈی اے اور ایف ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اپنے شہروں میں سٹیزن پورٹل سے آگاہی سے متعلق بینرز آویزاں کریں،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر بھی سٹیزن پورٹل سے متعلق آگاہی بینرز لگائے جائیں۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے کہا گیاہے کہ تمام اتھارٹیز کے سربراہان سات روز کے اندر یہ ٹاسک مکمل کریں۔

حکام کا کہناہے کہ وزیر اعظم کو ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق ماہانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور:محکموں کے درمیان علاقائی حدود سے متعلق تنازعہ حل کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں