ترقیاتی منصوبوں کے لیے 579 ارب روپے منظور


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کونسل کی ایگزکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے جمعرات کے روز ترقیاتی منصوبوں کے لیے 579 ارب روپے منظور کرلیے۔

مشیر خزانہ  ڈاکٹرحفیظ شیخ کی زیر صدارت  اجلاس میں ایکنک نے ایک ارب درخت منصوبے فیز ون کے لیے 125.184 روپے منظور دے دی۔

ایک ارب درخت منصوبے کے تحت ملک بھر میں 3 ارب درخت لگائے جائینگے، جن میں 10 فیصد پھلدار درخت لگائے جائینگے۔

بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت حکومت ماحولیاتی سیاحت کے فروغ، جنگلات کے تحفظ اورترقی، حدود اور چراگاہوں میں اضافہ، مقامی لوگوں نے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نیشنل وائلڈ پارکس کے فروغ  وغیرہ کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ایکنک نے کراچی میں بی آر ٹی پروجیکٹ کے تحت عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے اور پانی کے منصوبے کے لیے 95 ارب  روپے کے 2 بڑے منصوبے منظورکیے۔

سندھ کےسیکنڈری اسکولز  بہتر کرنے کے لیے 13 ارب روپےمنظورکیے گئے۔

ایکنک  اجلاس میں گوادرمکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک  کرنے کے منصوبے اور 17 ہزار پانی کے ٹینک بنانے  کے منصوبوں کی بھی منظوری دے گئی۔
زرعی شعبے اور کاشت میں اضافے کے لیے زمین کو ہموار  کرنے کے منصوبے کے لیے 8 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ  کا کہنا تھا کہ عام لوگوں اور کسانوں کی زندگی میں بہتری لائیں گے، اور ان منصوبوں سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر منصوبہ بندی و ترقی سےایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی ملاقات

صحت  سہولت پروگرام کے لیے 31.935 روپے منظور کر لیے، جس سے 27 لاکھ افراد کو مفد  صحت کی سہولیات دستیاب ہونگی۔

پاکستان تاجکستان کاسا-1000 پروجیکٹ  کے تحت ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے لیے 46.80 ارب روپے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں