آرمی چیف کا اسٹرائیک کور کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو اسٹرائیک کور فارمیشنز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جوانوں اور آفیسروں سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور کی تیاریوں، تربیت اور جوانوں کے حوصلہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ میں تیزی اور ممکنہ بھارتی حملے کے پیش نظر پاکستان نے مشرقی بارڈر پر فوج کو الرٹ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں