لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے 2018 کا الیکشن ہے۔ نوازشریف چند دنوں تک سینٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس بلائیں گے جس میں آئندہ انتخابات کےلئے بورڈ اورسیل بھی تشکیل دئیے جائیں گے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ فیصلوں پررائے دینے کا حق سب کوہے۔ جب ایسے ریمارکس دیئے جائیں جو اخلاقی طورپر جائز نہیں تواس پرشکوہ شکایت کیا جاسکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ اورپارلیمنٹ میں جنگ نہیں ہوگی۔ نظریہ ضرورت کےتحت فیصلے کیے گئے، پھانسی دی گئی اس پر آج تک کوئی بات نہیں ہوئی۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ یک طرفہ پروپیگنڈا کرنے والوں کا بھی احتساب کریں۔ چار سال میں سکون سے حکومت نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیے مریم نواز کا کردار بھی اہم ہے۔