پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام قریشی کل سے یو ایس اوپن میں کھیلتے نظر آئینگے

اے ٹی پی ورلڈٹینس، اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی گرینڈ سلام  یو ایس اوپن مینز ڈبلز ایونٹ میں کل ایکشن میں نظر آئینگے۔ 

اعصام الحق اور انکے پارٹنر سانتیاگو گونزالز یو ایس اوپن میں مہم کا آغاز کرینگے۔  مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں انکا مقابلہ جان پیر اور انکے جوڑی دار ہنری کونٹینن سے ہوگا۔

امریکہ میں سال کے آخری گرینڈ سلام  میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس مرتبہ بھی حسب روایت  شائقین ٹینس کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

رواں برس کے چوتھے اور آخری بڑے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 26 اگست سے امریکہ کے مشہور شہر نیویارک میں شروع ہورہاہے ۔

میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔

سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپانی ٹینس سٹار ناﺅمی اوساکا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔

یہ بھی پڑھیے: شہرہ آفاق ٹینس اسٹار بورس بیکر کے تمغوں کی نیلامی شروع ہوگئی


متعلقہ خبریں