سینیٹ انتخابات، سندھ سے 12 نشستوں کیلئے 33 امیدوار میدان میں


کراچی: سندھ الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

سینٹ امیدواروں کی حتمی فہرست میں ایم کیو ایم کے دونوں گروپس کے امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

کامران ٹیسوری اور امین الحق کے نام بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سندھ کے سینیٹ انتخابات میں سات جنرل نشتوں کے لئے 18 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ علما و ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی دو دو نشستوں کے لیے 6، چھ امیدوار مقابل ہوں گے۔ ایک اقلیتی نشست کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے لئے سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پیپلز پارٹی کے 12، پاک سرزمین پارٹی کے 3، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک امیدوار شامل ہے۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے امیدواروں کی دستبرداری کے لئے خالد مقبول صدیقی کا لکھا ہوا خط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں