پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیار


اسلام آباد:پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیارہے،دنیا کے نامور ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ہیں،انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ اٹھائیس سے تیس اگست تک اسلام آباد میں سجے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رنگ آف پاکستان کے چئیرمین پیر عاصم شاہ نے بتایا کہ اس سال ریسلنگ مقابلوں میں کرس ماسٹرز، ٹونی آئرن ، مائیک ڈی، اینجل بلانک، اکارس بادشاہ خان سمیت دس انٹرنیشنل ریسلرز ان ایکشن ہوں گے۔

پیر عاصم شاہ نے کہا کہ ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کے لیے تعاون پر آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں،اس بار تین پاکستانی پہلوان انعام بٹ،طیب اعوان اور اعجاز حیدر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

منتظمین کے مطابق مقابلوں کے دوران فوڈ فیسٹیول اور کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،مقامی ٹیلنٹ کے لیے اسٹرانگ مین کے نام سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔

پیر عاصم شاہ نے کہا کہ انعام بٹ اور طیب اعوان کو بھی ریسلنگ میں لائنگے،دونوں پہلوانوں کو پروفیشنل ریسلنگ کے لیے تیار کرنے میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑیگی۔

انہوں نے کہا کہ بادشاہ نے پاکستان میں ریسلنگ کے فروغ کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا، اے این ایف اور پاک فوج نے ریسلنگ کے ایونٹس کے لیے معاونت کی ہے۔

عاصم شاہ نے کہا کہ کسی ادارے کی جانب سے مالی تعاون نہیں ملا اپنی مدد آپ کے تحت ریسلنگ کے ایونٹس کروا رہے ہیں۔ پاکستان نے بہت سارے ایسے پہلوان ہیں جنہوں نے ریسلنگ کا رجحان پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں جب ہمارے ملک کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے تو بہت فخر ہوتا ہے،اس فخر ہی کی وجہ سے ہم اب بھی ریسلنگ کے فروغ کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پیر عاصم شاہ نے بتایا کہ رنگ آف پاکستان کا سب سے کم ٹکٹ 750 اور سب سے زیادہ 2500 روپے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 اگست کو شام 6 بجے سٹرانگ مینز کےمقابلے ہونگے،29 اگست کو سیمی فائنل مقابلے ہونگے،30 اگست کو فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس موقع پر بیرون ملک سے آئی مہمان سوکال ویل نے کہا کہ رنگ آف پاکستان میں تمام پروفیشنل لوگ ہیں جن کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔

بادشاہ خان نے کہا کہ فری سٹائل ریسلنگ مقابلے ہونگے جس کے کیے ویٹ کی کوئی قید نہیں ہے،سائز جتنا بھی ہو عوام کو متاثر کرنے کے لیے مقابلے کروائے جائینگے،ان مقابلوں میں خواتین پہلوان نہیں ہیں،مقابلوں میں غیر ملکی 8 سے 10 اور 3 پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پہلے شو میں نہیں جانتا کس کے ساتھ مقابلہ ہوگا،دوسرے شو میں میرا مقابلہ کرس ماسٹر کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ریسلنگ: سیزن 2 میں 18ممالک کے ریسلرز حصہ لیں گے


متعلقہ خبریں