فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان بنانے کا امکان

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیم کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں، رواں برس اپریل میں ان کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ان کی جگہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ دیا گیا تھا۔

اپریل میں اسد عمر کے وزارت خزانہ سے استعفے کے بعد وفاقی کابینہ میں کئی تبدیلیاں کی گئیں، بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزیرداخلہ بنا دیا گیا تھا جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا قلمدان بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں