راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کا دورہ کیا۔ واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا منصوبہ 8 ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیا پلانٹ کم لاگت سے تیار ہوا جو جدید ترین سلور کیٹالسٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔
اس دوران آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں مصنوعات کا بھی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر قیادت پاک فوج کی کامیابیاں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ پی او ایف مشترکہ مصنوعات کے لیے متحرک اقدامات کرے۔
گزشتہ ہفتہ آرمی چیف نے کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔