پاکستانیوں کےٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے پر پی ٹی اے کا انتظامیہ سے رابطہ

پاکستانیوں کےٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے پر پی ٹی اے کا انتظامیہ سے رابطہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نےمقبوضہ کشمیر اجاگر کرنے والے 178 پاکستانی اکاؤنٹ معطل کرنے پر ٹوئٹر انتظامیہ سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے مؤقف اپنایا ہے کہ اکاونٹس کی معطلی ٹوئٹر کی پالیسی اور کمیونٹی سٹینڈرڈز کے خلاف ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کی کوشش ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پی ٹی اے مذکورہ اقدام متاثرہ ٹائٹر صارفین کی جانب سے شکایات وصول ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے کشمیر کی حمایت میں آواز اٹھانے والے پر متعدد پاکستانی اکاؤنٹس معطل کردیے گئے تھے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے شکایت کی تھی کہ کشمیر کے بارے میں پوسٹ کرنے کے باعث ان کا اکاﺅنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستانیوں کے اکاؤنٹس معطل ہونے کا معاملہ فیس بک، ٹوئٹر کے سامنے اٹھائیں گے‘

سوشل میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے اس اقدام کے خلاف ٹوئٹر پر احتجاج بھی کیا گیا اور ’’ اسٹاپ سسپنڈنگ پاکستانی‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی کہا تھا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کرنے کا معاملہ اٹھایا متعلقہ حکام نے اٹھائیں گے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے علاقائی ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والا بھارتی عملہ ان اکاؤنٹس کے معطل ہونے کی وجہ ہے۔


متعلقہ خبریں