ریحان قتل کیس: ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

’مقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر 302 میں تبدیل ہوسکتی ہے‘


کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بعد پولیس کی حراست میں موجود افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطاق ملزم ایاز کو تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والوں میں 10 سے 12 افراد شامل تھے جو کہ علاقہ مکین تھے۔

مزید پڑھیں: کمسن ریحان کی تشدد سے ہلاکت: کیس میں قتل کی دفعہ 302 شامل

گرفتاری کے ڈر سے دیگر افراد علاقے سے روپوش ہیں جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص بھی غائب ہے۔

ریحان کے قتل میں درج ہونے والے مقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر 302 میں تبدیل ہوسکتی ہے کیوں کہ واقعہ چار دیواری کے اندر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی دفعات عوامی مقامات یا سڑک پر پیش آنے والے واقعے میں لگائی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں