خاتون پولیو ورکر کی اغواء بہن کے معاملے کا ڈراپ سین

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے پھر مثبت آ گئے

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے اغواء کی گئی خاتون پولیو ورکرکی کمسن بہن کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق 15 سالہ عظمی مقامی قبرستان سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی پولیس نے واقع سے متعلق لاعلمی ظاہر کی ہے ۔ مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ اس معاملے کو نظرانداز کرنا چاہ رہی ہیں۔

متاثرہ لڑکی کو انتہائی نازک حالت میں  صوبائی دارالحکومت کے اہم سرکاری طبی مرکز لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق عظمیٰ اپنی بہن کے ساتھ پولیو مہم کے دوران معاونت کرتی تھی۔ وہ جمعہ کے روز پولیو مہم کے دوران ہی ایک گلی سے اچانک غائب ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں