ریلوے کا عجب کارنامہ، بوگیاں الگ، انجن کہاں، مسافر پریشاں


خان پور کے شہریوں نے ریلوے کا انوکھا کارنامہ اس وقت دیکھا جب مسافروں کے لیے چلائی گئی خصوصی ٹرین کی تین بوگیاں اچانک الگ ہو گئیں اور انجن مسافروں کو بے یارومددگار چھوڑ کر آگے چلا گیا۔

یہ واقعہ سٹی پارک کے نزدیک پیش آیا جب تین بوگیوں کے پیچھے چھوڑتے ہوئے بقیہ ٹرین آدھا کلومیٹر آگے چلی گئی، بعد ازاں علم ہونے پر انجن واپس روانہ ہو گیا۔

اس دوران مسافر حیران و پریشان حالت میں بوگیوں سے باہر نکل آئے اور ایک دوسرے سے وجہ دریافت کرتے رہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگیوں کو ملانے والے پرزہ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے، جوائنٹ کو مرمت کر کے ٹرین روانہ کر دی جائے گی۔

خصوصی ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، بوگیاں کھڑی ہونے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں