کراچی: سونےکی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 87 ہزار 350 روپے پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74 ہزار 888 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں بھی 80 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔