پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کی 17 پروازیں منسوخ کر دیں

دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے خراب موسم کے باعث ہفتہ اور اتوار کو مختلف روٹس پر 17 پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہفتہ 10 اگست کو پی کے 536 اور 537 کراچی سے سکھر اور کراچی، پی کے 687 اور 688 اسلام آباد سے بہاولپور اور اسلام آباد، پی کے 631 اور 632 اسلام آباد سے سکھر اور اسلام آباد کے درمیان کی 2، 2  پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ملتان سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 581 کا وقت تبدیل کر کے دوپہر ڈھائی بجے کر دیا گیا ہے۔

11 اگست کو پی کے 582 اور 583 کراچی سے رحیم یار خان اور کراچی، پی کے 588 اور 589 کراچی سے بہاولپور اور کراچی، پی کے 530 اور 531 کراچی سے سکھر اور کراچی، پی کے 580 اور 581 کراچی سے ملتان اور کراچی جبکہ پی کے 681 اور 682 اسلام آباد سے ملتان اور اسلام آباد کے درمیان کی 2، 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان

قومی ائر لائن نے پروازوں کی منسوخی پر عوام سے معذرت بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں